ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کے لئے ون ڈے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی امریکہ روانہ ہو گئے۔
محمد رضوان، بابراعظم، عبداللہ شفیق اور نسیم شاہ امریکہ میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز جائے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز ٹرینیڈاڈ (ویسٹ انڈیز) میں کھیلی جائے گی، سیریز کا آغاز آٹھ اگست سے ہوگا۔
