Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

شہدا کے خاندان کی قربانیوں کا قرض قوم نہیں اتار سکتی، محسن نقوی

راولپنڈی: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہدا کے خاندان کی قربانیوں کا قرض قوم نہیں اتار سکتی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی بلوچستان میں شہید ہونے والے میجر زیاد سلیم کی رہائش گاہ گئے، ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔

وزیر داخلہ نے شہید کی والدہ، بہن اور بھائیوں کے بلند حوصلے کو سراہا، انہوں نے ان کی والدہ سے کہا کہ آپ جیسی بہادر اور بلند حوصلہ مائیں قوم کا فخر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہدا کے خاندان کا قربانیوں کا قرض قوم نہیں اتار سکتی، شہید میجر زیاد سلیم کی بے مثال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہید کے خاندان کا ہر طرح سے خیال رکھیں گے،اس موقع پرمیجر زیاد سلیم کے بھائی نے محسن نقوی کو شہید کا آخری آڈیو پیغام بھی سنایا۔

Related posts

یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

Mobeera Fatima

ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

Mobeera Fatima

حسینہ واجد کو بڑا جھٹکا ، بنگلہ دیشی کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر ہٹا دی گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment