Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ ، 40 ہزار کی حد بحال ، ڈالر بھی سستا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ 40 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 870 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار 77 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں بڑا اضافہ ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 283 روپے 35 پیسے پرٹریڈ کر رہا ہے۔

Related posts

امریکی تاریخ میں ملک بدری کا سب سے بڑا پروگرام شروع کرکے سرحد کو محفوظ بنائیں گے ، ڈونلڈ ٹرمپ

Mobeera Fatima

پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی چلتے ہوئے کیسز واپس لے تو عدلیہ کی آزادی تو ختم ہو گئی، جسٹس منصور علی شاہ

Mobeera Fatima

امریکا نے چینی مصنوعات پر ڈیوٹی کی شرح میں 24 فیصد کمی کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment