Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش، ملازمین نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا

یوٹیلیٹی اسٹورز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کے خلاف ملازمین آج سے اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا کہ ملک بھر سے ملازمین دھرنے میں شرکت کر رہے ہیں، جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطابق اسٹورز کی بندش کا فیصلہ 26 کروڑ عوام کو مہنگائی مافیا کے حوالے کرنے کے مترادف ہو گا، ہزاروں ملازمین ہیڈ آفس کے سامنے جمع ہو کر پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف مارچ کریں گے۔

حکومت نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو دھرنا جاری رہے گا، جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کا فیصلہ ملکی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسٹورز کی بندش ملک مہنگائی کا طوفان لائے گی۔

اسٹورز کی بندش سے ہزاروں خاندان بے روزگار ہو جائیں گے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا کہ اپنے ملازمین کے قانونی حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے، صدر پاکستان اور چیف جسٹس سپریم کورٹ سے حکومت کے غیر قانونی عمل پر ایکشن لینے کی اپیل کی گئی ہے۔

Related posts

پشاور اور لاہور میں چینی کے نرخ سامنے آ گئے

Mobeera Fatima

پاکستان کی سب سے سستی اور تیز ترین ای وی موٹر سائیکلز متعارف

Mobeera Fatima

سونے کی قیمت 2 لاکھ 84 ہزار 3 سو روپے فی تولہ ہو گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment