Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مخصوص ارکان کی گورنر ہائوس میں حلف برداری پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا اسمبلی مخصوص ارکان کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور اسپیکربابر سلیم سواتی کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ، گورنر، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے ارکان سے حلف لینے سے انکار نہیں کیا، اسمبلی اجلاس شروع ہوا تو کورم کی نشاندہی پر اسپیکر نے اجلاس ملتوی کیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ گورنر ہاؤس میں ارکان سے حلف لینا ماورائے آئین ہے، آئین کا آرٹیکل 65 ممبران اسمبلی سے حلف اسمبلی ہاؤس میں لینے کا کہتا ہے۔ ہمیں سننے کا موقع نہیں دیا گیا، چیف جسٹس نے گورنر کو حلف کیلئے نامزد کیا۔

Related posts

ڈالر مزید سستا ، اسٹاک ایکسچینج میں 79 ہزار کی حد بحال

Mobeera Fatima

عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے اور سہولیات کی درخواست ، سپرنٹنڈنٹ جیل کل عدالت طلب

Mobeera Fatima

وزیر اعظم نے ٹیکس کے معاملے پر استعفے کی بات کی ، بعض جگہوں سے دبائو ہے ، رانا ثناء اللہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment