Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مرغی کی قیمت میں کمی، انڈے مہنگے ہو گئے

پشاور اور ملتان میں مرغی کی قیمت میں کمی ہو گئی، لاہور میں قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا۔

پشاور میں مرغی کے نرخ میں میں 15 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے اورسرکاری نرخنامے میں زندہ مرغی کے نرخ 465 سے کم ہو کر 450 روپے کلو ہوگئے ہیں۔

لاہور میں سرکاری نرخنامے میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 384 جبکہ پرچون ریٹ 398 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 577 روپے کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت 257 روپے ہے۔ لاہور میں مرغی کے ریٹ میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا البتہ انڈے ایک روپے فی درجن مہنگے ہوئے ہیں۔

ملتان میں زندہ برائلر مرغی کے نرخ میں دس روپے کی کمی ہوئی ہے جبکہ برائلر گوشت فی کلو 15 روپے سستا ہوا ہے، انڈے تین روپے فی درجن مہنگے ہوئے ہیں۔

Related posts

واشنگٹن: بھارت کا یوم آزادی، سکھ برادری کا مظاہرہ

Mobeera Fatima

بھارت نے ایک اور بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Mobeera Fatima

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10کے شیڈول کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment