Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

شام کے شہر سویدا میں فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے ، 30 افراد ہلاک ، سیکڑوں زخمی

شام کے شہر سویدا میں فرقہ وارانہ فسادات کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور سنکڑوں زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرقہ وارانہ جھڑپیں دروز اکثریتی علاقے میں ہوئیں۔ یکے بعد دیگرے کئی افراد کے اغوا پر مقامی بدو قبائل اور دروز ملیشیا کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں۔

شامی وزارتِ داخلہ نے مسئلے پر قابو پانے کے لیے سویدا شہر میں براہِ راست مداخلت کا اعلان کیا ہے۔

سویدا شہر میں ہونے والے فسادات کو حال ہی میں 14 سالہ خانہ جنگی سے نجات پانے والے شام میں اب تک کے سب سے زیادہ خطرناک فرقہ وارانہ فسادات قرار دیا جا  رہا ہے۔

Related posts

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

Mobeera Fatima

ایران میں قتل ہونیوالے 8 افراد کی میتیں آج پاکستان پہنچنے کا امکان

Mobeera Fatima

ایشیائی بینک کا پاکستان کو 8 کروڑ ، 62 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment