Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان ریلویز نے عیدالاضحی پر اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کردیا

پاکستان ریلویز نے عیدالاضحی پر اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی، پہلی ٹرین آج 2 جون دوپہر 1 بجے کراچی سے لاہور کے لئے روانہ ہوگی۔

دوسری ٹرین 3 جون صبح 10 بجے کوئٹہ سے پشاور کے لئے روانہ ہوگی جبکہ تیسری ٹرین 3 جون شام 5 بجے لاہور سے براستہ ملتان کراچی روانہ ہوگی۔

جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق چوتھی ٹرین 3 جون رات 8 بجے کراچی سے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوگی، پانچویں ٹرین 4 جون رات 8 بجے کراچی سے لاہور روانہ ہوگی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق تمام ٹرینیں اکانومی، بزنس اسٹینڈرڈ کلاس پر مشتمل ہوں گی۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، غفلت پر افسران و عملے کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

Related posts

قلات میں شدید سردی، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

ایس سی او کانفرنس ، نور خان ایئربیس اور اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب ہوٹلز اور کاروباری مراکز بند

Mobeera Fatima

‘سنگین غداری’، مریم نواز کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیلئے کے پی اسمبلی میں قرارداد منظور

Mobeera Fatima

Leave a Comment