Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب کے مختلف درباروں میں ڈیڑھ ارب روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف

اوقاف کے زیرانتظام پنجاب کے مختلف درباروں میں ڈیڑھ ارب روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ اربوں روپے کا مبینہ غبن اوقاف ڈیپارٹمنٹ کی ایک سپیشل آڈٹ رپورٹ میں سامنے آیا ہے، ہم انویسٹی گیشن ٹیم نے رپورٹ کی کاپی حاصل کر لی۔

رپورٹ میں لاہورکے داتا دربار کے فنڈز میں 86 کروڑ روپے کی مبینہ غبن کا انکشاف ہواہے، داتا دربارکے کھاتوں سے مالی سال 2015 سے 2018 کے دوران 86 کروڑ روپے نکالے گئے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ 33 ٹرانز یکشن کی گئیں لیکن کہاں خرچ ہوئے اس کا ریکارڈ معلوم نہیں، پاک پتن شریف دربار میں 19 کروڑ کی 48 مشتبہ ٹرانزیکشن کی گئی۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ چھ سو سے زائد جھنگ اور اوکاڑہ میں اوقاف کی کمرشل دکانوں کے کرایے میں ساڑھے تیرہ کروڑ کا مبینہ فراڈ کیا گیا، سینکڑوں کنال کمرشل جائیدادیں صرف 1 روپے سالانہ 99 سال کے لئے کرائے پر دینے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

Related posts

مرغی کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا

Mobeera Fatima

پنجاب میں قربانی کے جانوروں کی منڈی پر عائد فیس ختم کرنے کا فیصلہ

admin

وفاقی بجٹ میں پنشن کے اخراجات ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہیں، محمد اورنگزیب

Mobeera Fatima

Leave a Comment