Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد ماڈل جیل کا پہلا مرحلہ رواں سال مکمل کیا جائے ، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ کرکے تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

وزیر داخلہ نے پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کو رواں برس مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی سرگرمیاں ہر صورت مقررہ مدت میں مکمل کی جائیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں جیل میں 1500 قیدیوں کی گنجائش ہو گی، جیل میں 90 دن کے اندر دو مزید بیرکیں تعمیر کی جائیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ جیل میں 34 بستروں پر مشتمل اسپتال اور مین کچن کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس ماڈل جیل میں سٹاف کی تعیناتی کے لیے پلان پیش کریں۔

واضح رہے جیل کی تعمیر کا منصوبہ 2011 میں شروع ہوا تھا، کئی سال تعطل کا شکار رہا۔

Related posts

دھرنے کا رخ کسی طرف بھی کرنے کا آپشن موجود ہے، حافظ نعیم الرحمان

Mobeera Fatima

فیک نیوز مسئلہ تو ہے ، پبلیکشن رکنی چاہئے یا نہیں ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی ایم پی اے کا چالان کرنے پر 2 ٹریفک اہلکار معطل

admin

Leave a Comment