Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

دریا کا بہائو چند گھنٹوں میں بڑھا ، اداروں کو الرٹ جاری کیا تھا ، محکمہ آبپاشی کی سوات واقعے پر رپورٹ

محکمہ آبپاشی خیبر پختونخوا نے دریائے سوات میں سیاحوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر  محکمہ آبپاشی نے رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق 27 جون کو خوازہ خیلہ میں دریا کا بہاؤ چند گھنٹوں میں 6738 سے بڑھ کر 77782 کیوسک ہوا، محکمہ آبپاشی نے ریلے سے متعلق وارننگ تمام متعلقہ اداروں کو صبح 8 بجکر 41 منٹ پر جاری کی،  ڈی سی سوات، چارسدہ اور نوشہرہ کو بھی پیشگی اطلاع دی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ پر حکام کو دریائے سوات میں پانی کے بہاؤ کی مسلسل اپڈیٹس دیتے رہے ، واقعے کے روز ساڑھے 10 بجے سیلابی انتباہ جاری کیا گیا ، ڈی سی سوات، پی ڈی ایم اے اور اے ڈی سی ریلیف کو بار بار الرٹس بھیجے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریکارڈ سے واضح ہے کہ محکمہ آبپاشی نے بروقت ایمرجنسی کی اطلاع دی، سیاح دریائے سوات میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کی وجہ سے پھنس گئے۔

Related posts

ملک کے چند مقامات پر ہلکی بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

ملک میں بھیک مانگنا منظم اور منافع بخش کاروبار بن چکا ہے، وزیر دفاع

Mobeera Fatima

معیشت ٹھیک چل رہی ہے، ہماری پالیسیاں ٹھیک نہیں، گوہر اعجاز

Mobeera Fatima

Leave a Comment