Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر پی ڈی ایم اے کا مون سون ہنگامی پلان پر عملدرآمد شروع

وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر پی ڈی ایم اے کا مون سون ہنگامی پلان پر عملدرآمد شروع کردیا گیا،پنجاب مون سون ہنگامی پلان 2025 پر عملدرآمد کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر قائم کردیا گیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر 24گھنٹے فعال رہے گا۔

صوبے بھرمیں برساتی نالوں کی صفائی اوربارشی پانی کے بہاؤ کے راستے کلیئرکردئیے گئے،پی ڈی ایم اے نے حادثات اور نقصانات سے بچاؤ کیلئےایس او پیز بھی  جاری کردئیے ہیں۔

مریم نواز نے طغیانی کے پیش نظر نہروں میں نہانے پر پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،انتظامیہ اور دیگر اداروں کو متعلقہ علاقوں میں بوسیدہ عمارتوں کی نشاندہی کاٹاسک دیا گیا ہے ۔

Related posts

امسال حج کا خطبہ شیخ صالح بن حمید دیں گے ، سعودی حکومت کا اعلان

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

Mobeera Fatima

فائنل میں نیرج چوپڑا اور میں اپنے اپنے ملک کا نام روشن کرینگے، ارشد ندیم

Mobeera Fatima

Leave a Comment