Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

اگلے 3 سے 4 دن کے دوران مون سون بارشوں اورممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے نے اگلے 3 سے 4 دن کے دوران مون سون بارشوں اورممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کیا ہے ۔ 

این ڈی ایم اے کے مطابق آج سے 5 جولائی تک کشمیر، اسلام آباد، پوٹھوہار، شمالی و وسطی خیبر پختونخوا میں بارش کاامکان ہے ،ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اور کوہاٹ میں سیلاب کا خدشہ ہے۔

راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک اور چکوال میں آج رات 9 بجے سے صبح 4 بجے تک شدید بارش کا امکان ہے،جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال اور لاہور میں بارش متوقع ہے۔

بارشوں کے باعث فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن کے نشیبی علاقوں سیلابی صورتحال کا امکان ہے ، ہزارہ، مالاکنڈ، آزاد کشمیر اور پیر پنجال میں طغیانی اورلینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔

دریائے کابل، دریائے سوات اور چترال و ہنزہ کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤمیں اضافہ متوقع ہے،2سے 5 جولائی کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں شدید بارشو ں کاامکان ہے۔

Related posts

پی ٹی آئی کا احتجاج، ریڈ زون کی سکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

راولپنڈی، پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی، پہلا مقدمہ درج، ملزم جیل منتقل

Mobeera Fatima

ٹی20 ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی ناقابلِ شکست ٹیم ٹرافی اٹھانے کو تیار

Mobeera Fatima

Leave a Comment