Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز بھی اپنے نام کر لی

کولمبو میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیریز بھی جیت لی۔

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو ایک اننگز اور 78 رنز سے شکست دی، سری لنکا نے2 ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک صفر سے اپنے نام کر لی۔

سری لنکا کی جانب سے پرابھاتھ جے سوریا نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کی جانب سے مشفق الرحیم 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگز میں 247 رنز بنائے تھے، پہلی اننگز میں شادمان اسلام 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ مومن الحق 21، نجمل الحسن شانتو 8، مشفق الرحیم 35، لٹن داس 34، مہدی حسن 31، نعیم حسن 25 اور تیجل اسلام 33 رنز بنا سکے۔

Related posts

پاکستان میں پہلی بار فیک اکاؤنٹس کی روک تھام کیلئے ڈیٹا پروٹیکشن بل تیار

Mobeera Fatima

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

Mobeera Fatima

کسی کے ساتھ ڈیل کریں گے نہ کسی کو ڈھیل دیں گے، اسد قیصر

Mobeera Fatima

Leave a Comment