Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہوگیا۔

ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر7 پیسے سستا ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 60 پیسوں کی سطح پرٹریڈ ہورہا ہے، واضح رہے گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں چھ پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

گزشتہ روز کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 23 ہزار 417 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی، کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس 715 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 22 ہزار 46 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

Related posts

بہت سے کینیڈین امریکی ریاست بننا چاہتے ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

Mobeera Fatima

مٹھی بھر دہشتگرد پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے ، ترجمان پاک فوج

Mobeera Fatima

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے170 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment