Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

وزیرداخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اورپاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی، انسداد دہشت گردی اور منشیات کے حوالے سے اشتراک کار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

محسن نقوی نے ایران اسرائیل جنگ بندی پر امریکی صدرٹرمپ کی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کے بعد ایران اسرائیل سیز فائر پر ٹرمپ کے کردار کو یاد رکھا جائے گا، امید ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی کرائیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ قیام امن کیلئے امریکی صدر ٹرمپ کے زبردست اقدامات کو سراہتے ہیں، پاکستان ہمیشہ کشمیر سمیت دیگر تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے، پاکستان امن کیلئے اٹھائے ہر قدم کا خیر مقدم کرتا ہے۔

Related posts

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت میں پیش کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

سائبر کرائمز میں خوفناک اضافہ ، 5 سال کے دوران 18 لاکھ خواتین نشانہ بن گئیں

Mobeera Fatima

محمد رضوان کےکپتان بننے پر خوشی ہوئی،امید ہےذمہ داری بہتر طریقے سے نبھائیں گے،شاہد آفریدی

Mobeera Fatima

Leave a Comment