سلامتی کونسل میں ایٹمی عدم پھیلاؤ (NPT) پرایران سے متعلق اجلاس کے دوران روسی مندوب نے ایران کے پرامن نیوکلیئر پروگرام پر حملے کی سخت مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے یو این چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔
روسی مندوب کے مطابق ان حملوں سے این پی ٹی کی ساکھ اور اتھارٹی کو براہ راست چیلنج کیا گیا ہےجو بین الاقوامی امن کے لیے خطرناک ہے۔
ایران نے ایٹمی توانائی کو صرف پرامن مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی ضمانت دے رکھی ہے جبکہ اسرائیل نہ صرف این پی ٹی کا رکن نہیں بلکہ اس کی پالیسی بھی مبہم ہے، ایسے میں اس کی اجلاس میں شرکت باعث حیرت ہے۔
