Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

سلامتی کونسل کا ایران پرحملوں کی مذمت نہ کرنا افسوسناک، ایرانی مندوب

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایراوانی  نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کا ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت نہ کرنا افسوسناک اورمایوس کن ہے۔

ایرانی مندوب امیرسعید ایراوانی نے سلامتی کونسل میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا نیوکلیئر پروگرام عالمی معاہدوں کے تحت منظورشدہ ہے اوراس پرحملہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سول نیوکلیئر تنصیبات پرحملہ اقوام متحدہ کی متعدد قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، جس پرعالمی برادری کو سنجیدگی سے ردعمل دینا چاہیے۔

انہوں نے اجلاس میں اسرائیلی وفد کی شرکت پر بھی اعتراض اٹھایا اور کہا کہ ایسے ملک کو سلامتی کونسل میں نمائندگی کا حق نہیں جو عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہا ہو۔

Related posts

ملتان میں مرغی اور لاہور میں انڈے مزید مہنگے ہو گئے

Mobeera Fatima

ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکشن جیتنے پر عمران خان کی رہائی کی بات میں صداقت نہیں ، امریکا

Mobeera Fatima

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیے اور آذر بائیجان کے صدور سے ملاقات

Mobeera Fatima

Leave a Comment