Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ایران جوہری پروگرام پر سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار

ایران نے جوہری پروگرام پر سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجاکالاس کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ اگر مغربی ممالک سنجیدگی اور خیر سگالی کا مظاہرہ کریں تو جوہری پروگرام پر سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہیں۔

ایرانی مؤقف ایسے وقت سامنے آیا ہے جب برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر دوبارہ اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد کرنے کے لیے باضابطہ عمل کا آغاز کر دیا ہے۔

تینوں یورپی ممالک کے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ایران نے جوہری پروگرام سے متعلق وعدوں کی پاسداری نہیں کی۔

Related posts

یحییٰ آفریدی ملک کے 30 ویں چیف جسٹس بن گئے

Mobeera Fatima

چین کیجانب سے بھی بھارت کو دھچکا، ارونا چل پردیش کا نام تبدیل کر دیا

Mobeera Fatima

اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا ، جسد خاکی آج قطر لے جایا جائے گا

Mobeera Fatima

Leave a Comment