Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ایران کا اور میزائل حملہ ، یروشلم ، تل ابیب ، بیر شیبا میں دھماکے ، 4 اسرائیلی ہلاک

جنگ بندی کا وقت شروع ہونے سے قبل ایران اور اسرائیل نے ایک دوسرے پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

ایران نے اسرائیل پر صبح سے تین میزائل حملے کئے جس سے اسرائیل کے جنوبی شہر بیرشیبا میں میزائل گرنے سے 4 اسرائیلی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ یروشلم اور تل ابیب میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے بھی تہران پر شدید حملے کیے۔ کرج اور راجائی شہر میں بھی کئی زوردار دھماکے سنے گئے ہیں ، حملوں کے بعد تہران کے دو علاقوں کے شہریوں کو انخلاء کی نئی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔

Related posts

“صوبے اپنی فوج، پولیس نہیں بناسکتے”، وفاقی حکومت کا کے پی پولیس کے مجوزہ ایکٹ پر تحفظات کا اظہار

Mobeera Fatima

‘خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا، اسحاق ڈار’

Mobeera Fatima

وزیر داخلہ کی ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ بلاک کرنے کی ہدایت

Mobeera Fatima

Leave a Comment