Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ایرانی میزائل اور ڈرون گرانے کے لیے اسرائیلی فضائی دفاعی نظام چند ہفتے میں غیر موثر ہونے کا امکان

ایرانی میزائل اور ڈرون گرانے کے لیے اسرائیلی فضائی دفاعی نظام چند ہفتے میں غیر موثر ہونے کا امکان ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں ڈرون اور میزائل مار گرانے کے لیے انٹرسیپٹر کم ہونے لگے،امریکہ اسرائیلی فضائی دفاع کی معاونت کی کوشش کر رہا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ملٹری کی تردید کے باوجود وال سٹریٹ جرنل کی ایک بار پھر امریکہ کی جانب سے ممکنہ امداد کی رپورٹ ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام کے لیے میزائل انٹرسیپٹرز کم ہو رہے ہیں، امریکہ اسرائیل کے دفاع کو بڑھانے کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔

اسرائیل کو امریکہ کا تھاڈ ایئر ڈیفنس سسٹم دوبارہ فراہم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، بیلسٹک میزائل انٹرسیپٹر سسٹم سے لیس چوتھا ڈسٹرائر بھی خطے میں بھیجا جا سکتا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اگر تنازعہ مزید کئی ہفتوں تک جاری رہا تو اسرائیل کے پاس انٹرسیپٹر کی کمی ہو سکتی ہے۔

Related posts

کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل

Mobeera Fatima

غزہ پر بارود کی بارش ، 70 عمارتیں تباہ ، درجنوں فلسطینی شہید

Mobeera Fatima

پاکستان نے مقامی سطح پر پہلا وینٹی لیٹر تیار کر لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment