Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

قرضوں نے پاکستان کی معیشت کو متاثر کیا ہے، شیری رحمان

پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ ایسی فنانشل صورتحال میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کیا کرے گی؟

شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں کہا کہ ہر صوبے کو اپنے حق اورپی ایس ڈی پی کیلئے جدوجہد کرنی پڑتی ہے، اخراجات میں اضافہ ہورہا ہے، کمی نہیں آئی، ہمیں اپنی خارجہ پالیسی میں تیزی لانا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ قرضوں نے پاکستان کی معیشت کو متاثر کیا ہے، کلائمیٹ رسک انڈیکس نے کہا پاکستان اس وقت نمبر ون ہے، پاکستان کو ان 2 ہفتوں میں کلائمیٹ سے سب سے متاثر ملک قرار دیا گیا ہے۔

سنیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پانی کی قلت اور صوبوں میں فوڈ ان سیکیورٹی نظر آرہی ہے، وزارت موسمیاتی تبدیلی کا 3.1 ارب روپے بجٹ مختص کیا گیا ہے، وزارت موسمیاتی تبدیلی کے پی ایس ڈی پی بجٹ کے لیے کٹوتی کی گئی ہے۔

Related posts

ریفرنس 190 ملین پاؤنڈ کا نہیں، 173 ملین پاؤنڈ کا ہے، مصدق عباسی

Mobeera Fatima

وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لُک رپورٹ جاری کر دی

Mobeera Fatima

5مرلے تک لوگوں کو گھر بنانے کیلئے فنڈنگ دیں گے، مریم نواز

admin

Leave a Comment