Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی، چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے میدانی علاقو ں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ شام اور رات کے اوقات میں چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ اور ایبٹ آباد میں بارش کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے،مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم اور راولپنڈی سمیت گرد و نواح میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کوئٹہ، خضدار، لسبیلہ اور گرد و نواح میں ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔ آزادکشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

Related posts

دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند، مکینوں کو نقل مکانی کی ہدایت

Mobeera Fatima

فخر زمان نے اپنے پلیئر ایجنٹ سے راہیں جدا کر لیں

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر کی قدر میں مزید کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment