Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ایرانی قوم کبھی بھی اسرائیل کے خلاف دفاع میں پیچھے نہیں ہٹے گی، ایران

اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب امیرسعیدایروانی نے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا کہ ایرانی قوم کبھی بھی اسرائیل کیخلاف دفاع میں پیچھے نہیں ہٹے گی۔

امیر سعید ایروانی نے کہا کہ دشمن کو اس کے جرائم کی قیمت چکانی ہو گی،ایران کے مندوب نے کہا کہ یکطرفہ اقتصادی پابندیاں اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے شہری آبادی، خواتین، بچوں، سائنسدانوں کو نشانہ بنایا، اسرائیل نے پرامن جوہری سائٹس پر حملے کئے،بے شمارافراد جاں بحق ہوئے۔

ایرانی مندوب نے کہا کہ اسرائیل کے یہ تمام اقدامات جنگی جرائم کے مترادف ہیں، ایران نے یواین چارٹر آرٹیکل 51 کے تحت مناسب جواب دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل اسرائیل کے جرائم کی مذمت اور فوری کارروائی کرے، ایران اپنا دفاع قانونی اور متوازن طریقے سے جاری رکھے گا، اسرائیلی حکومت سزا سے بچ نہیں پائے گی۔

Related posts

ٹی20 ورلڈکپ سیمی فائنل، روہت شرما انگلینڈ کیخلاف میچ جیتنے کے بعد آبدیدہ

Mobeera Fatima

امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان سے 16 افراد ہلاک ، 30 لاکھ بجلی سے محروم

Mobeera Fatima

آئینی ترمیم: پیپلز پارٹی، ن لیگ اور جے یو آئی میں اتفاق ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment