Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

شادی کا اتنا ذکر کر لیا، شاید اسی وجہ سے نہیں ہو رہی: لائبہ خان

 شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان نے کہا ہے کہ وہ اتنی بار شادی کا ذکر کر چکی ہیں کہ شاید اب اسی وجہ سے شادی نہیں ہو رہی۔

نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے لائبہ خان نے کہا کہ انہوں نے شوبز میں کافی کام کر لیا ہے اور اب زندگی کا نیا باب شروع کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں ان کا جیون ساتھی ایسا ہو جو ان کی بات سنے، ان کا احترام کرے اور ہرقدم پرساتھ دے،  ایک سوال پرلائبہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، “بس کام کرنا ہے، کوئی بھی ہو چلے گا۔”

اداکارہ نے واضح کیا کہ اگرچہ انہیں بڑے ناموں کے ساتھ کام کا موقع نہیں ملا، مگر وہ اپنے سفر سے مطمئن ہیں اور اب دل سے ایک نئی شروعات چاہتی ہیں۔

Related posts

شاہ رخ خان بھارت کے امیر ترین اداکار ، کئی ہالی وڈ اسٹارز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

Mobeera Fatima

ملک کے چند شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

پی سی بی میں احتساب اور میرٹ نہ ہونے کے باعث پاکستان میں کرکٹ زوال پذیر

Mobeera Fatima

Leave a Comment