Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ٹرمپ نے سیچویشن روم میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، جی 7 اجلاس مختصر کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیچویشن روم میں نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اہم اجلاس طلب کر لیا اور کونسل کو ہرممکن ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کے مطابق ٹرمپ نے کینیڈا میں جاری جی 7 اجلاس میں اپنی شرکت مختصرکردی ہے اور وہ عشائیہ کے فوراً بعد واشنگٹن روانہ ہو جائیں گے۔

امریکی وزیر دفاع نے بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ کا کہنا ہے، “مجھے جتنی جلدی ہو سکے واشنگٹن واپس جانا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ صدرٹرمپ اب بھی ایران کے ساتھ نیوکلیئر ڈیل کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں تاہم موجودہ صورت حال انتہائی حساس ہو چکی ہے اور فوری فیصلوں کی ضرورت ہے۔

Related posts

ذاتی رنجش کی وجہ سے مجھے اولمپکس میں نہیں بھیجا گیا، نوح دستگیر بٹ

Mobeera Fatima

کارساز حادثے کی ملزمہ کو خصوصی سہولیات نہیں دی جا رہیں ، خبریں غلط ہیں ، جیل حکام

Mobeera Fatima

ملک میں ووٹرز کی کل تعداد، الیکشن کمیشن نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے

Mobeera Fatima

Leave a Comment