Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کی 116 سالہ تاریخ میں پہلی بار خاتون سربراہ مقرر

برطانوی انٹیلی جنس ایجنسی ایم آئی 6 میں پہلی بار ایک خاتون کو سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق بلیز میٹرویلی ایم آئی 6 کی 116 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون سربراہ ہونگی ، وہ ایم آئی 6 کی 18 ویں سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 47 سالہ بلیز میٹرویلی 1999 سے خفیہ انٹیلی جنس سروس کا حصہ ہیں اور وہ اس سال کے آخر میں عہدہ سنبھالیں گی۔ برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے پہلی خاتون چیف کی تقرری کو تاریخی قرار دیا ہے۔

بلیز میٹرویلی اس وقت ایجنسی میں ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبے کی سربراہ یعنی ڈائریکٹر جنرل کیو (Q) کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

Related posts

سکیورٹی خطرات، پنجاب کے 5 اضلاع میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ

Mobeera Fatima

عمران خان فوری رہا ہونگے یا نہیں ؟ نئی بحث چھڑ گئی

Mobeera Fatima

فیس بک نے اپنے پرانے فیچر پوک کو نئے انداز میں متعارف کرا دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment