Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پشاور میں 4.7 شدت کا زلزلہ ، شہریوں میں خوف و ہراس

پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش پہاڑی سلسلے میں تھا جبکہ گہرائی 211 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا ، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے  باہر نکل آئے ، زلزلے سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 

Related posts

ملک کے مختلف مقامات پر بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

اسد قیصر اور مولانا فضل الرحمن کا ٹیلیفونک رابطہ ، اگلے ہفتے ہونیوالی ملاقات بارے مشاورت

Mobeera Fatima

یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment