Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

بابراعظم، شاہین آفریدی اور رضوان سمیت متعدد کھلاڑیوں کو مختلف لیگز کیلئے این او سی جاری

پی سی بی نے بابراعظم، شاہین آفریدی اور رضوان سمیت متعدد کھلاڑیوں کو مختلف لیگز کیلئے این او سی جاری کر دیے ہیں۔

پی سی بی نے بابر اعظم کو بگ بیش لیگ کیلئے 14 دسمبر سے 28 جنوری تک این او سی جاری کیا ہے، اسی عرصے کے لئے شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو بھی این او سی جاری کئے گئے ہیں۔

کاشف علی کو کینٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب کیلئے، محمد عامر کو ایسیکس کاؤنٹی کیلئے 18 جولائی تک این او سی ملاہے۔ شان مسعود کو لیسٹر شائر کیلئے یکم ستمبر تک جبکہ حسن علی کو واروکشائر کاؤنٹی کیلئے 30 ستمبر تک این او سی جاری کیا گیا ہے۔

محمد عباس کو دو جولائی اور خرم شہزاد کو 27 ستمبر تک کاؤنٹی کرکٹ کیلئے، محمد نواز کو گیانا سپر لیگ اور سی پی ایل جبکہ خواجہ نافع کو گلوبل سپر لیگ کے لئے این او سی جاری کئے گئے ہیں۔ محمد حسان خان اور حارث رؤف کو بھی این او سی دیا گیا ہے۔

Related posts

پاکستانی ٹیم نے شکست کے باوجود جنوبی افریقہ میں منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

Mobeera Fatima

ایشز سیریز میں اسپنر کے بغیر کھیلنا انگلینڈ کی بڑی غلطی ہوگی، ناتھن لیون

Mobeera Fatima

صدر آصف زرداری کا بارشوں اور سیلاب کے باعث اموات پر اظہار افسوس

Mobeera Fatima

Leave a Comment