Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بھارت کا شدت پسندانہ ہندوتوا نظریہ پورے خطے کیلئے خطرہ ہے ، صدر زرداری

صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں ، بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں اور عیسائیوں کو تعصب اور ظلم کا سامنا ہے۔

عید الاضحٰی پر صدرِ زرداری سے ایوانِ صدر میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور ورکرز سے ملاقات کی ، صدر نے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کی عید کی مبارکباد دی۔

اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کسانوں کو سپورٹ کرکے ملکی معیشت کو ترقی دے سکتے ہیں، زراعت ہماری معیشت کی بنیاد ہے، ملک کو زرعی شعبے کی بنیاد پر ترقی دینے کی ضرورت ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک اور دھرتی سے وفا کرنی ہے، ترقی کے لیے كام کرنا ہے، ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے اور خود کفیل بنانے پر توجہ دینا ہو گی۔

 

Related posts

پونے، کرکٹر میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

Mobeera Fatima

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ، اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

Mobeera Fatima

ایران کی اپنے شہریوں سے واٹس ایپ ڈیلیٹ کرنے کی اپیل

Mobeera Fatima

Leave a Comment