Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

کولمبیا کے صدراتی امیدوار میگوئل اوریبے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

کولمبیا کے صدارتی امیدوار میگوئل اوریبے کو ریلی کے دوران گولیاں مار کر زخمی کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں دائیں بازو کے اپوزیشن سینیٹر اور اگلے سال کے صدارتی انتخابات کے امیدوار میگوئل اوریبے  ریلی کے دوران خطاب کر رہے تھے کہ حملہ آور نے 3 گولیاں مار دیں۔

39 سالہ میگوئل اوریبے کو سر پر 2 گولیاں لگیں، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ دوسری جانب فائرنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کولمبیا کی وزیر خارجہ نے کہا کہ تشدد کبھی بھی راستہ نہیں ہو سکتا،  میں دل سے دعا گو ہوں کہ میگوئل خیریت سے ہوں۔

Related posts

ہمیں عسکری فتح کی وجہ سے سفارتی فتح ملی، مصدق ملک

Mobeera Fatima

ویرات کوہلی نے بمراہ کو دنیا کا آٹھواں عجوبہ قرار دے دیا

Mobeera Fatima

بغیر اجازت ویڈیو بنانے پر کوہلی برہم، خاتون صحافی کو ڈانٹ دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment