Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وفاقی تعلیمی اداروں میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان ہو گیا

وفاقی تعلیمی اداروں میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان ہو گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں موسم گرما کی چھٹیاں پانچ جون سے یکم اگست تک ہوں گی۔

تمام تعلیمی ادارے پانچ جون سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات تک اسکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کئے گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں 26 مئی سے اسکولوں کے اوقات کار صبح ساڑھے7 سے دوپہرساڑھے 12 تک ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لائبریریز اور آئی ٹی لیبز گرمیوں کی چھٹیوں میں بھی کھلی رہیں گی۔

واضح رہے کہ سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان ہو چکا ہے۔

Related posts

مارگلہ ہلز پر آگ لگانے کے شک میں 3 افراد گرفتار

admin

اپوزیشن کو اپنی ترامیم لانی چاہئیں ، مولانا فضل الرحمن کا پی ٹی آئی کو مشورہ

Mobeera Fatima

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت پھر بغیر کارروائی کے ملتوی

Mobeera Fatima

Leave a Comment