Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کم عمری کی شادی سے متعلق بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر نکلیں گے ، مولانا فضل الرحمن

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کم عمری کی شادی پر پابندی سے متعلق بل کی مذمت کرتے ہوئے اسے واپس نہ لینے پر سڑکوں پر نکلنے کا عندیہ دے دیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ وقت ملی یکجہتی اور اتحاد قائم کرنے کا ہے اور ایسے میں حکومت متنازع بل منظور کروا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اٹھارہ سال سے کم بچوں کی شادی کے ممانعت کا بل لایا گیا، میں اس بل کی مخالفت کروں گا تو کہیں گے مولانا صاحب کیا کر رہے ہیں، قومی یکجہتی کا تقاضا ہے کہ اس قسم کی حرکتیں نہ کی جائے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا بہتر ہو گا کہ یہ قانون سازی روکیں اور اسلامی نظریاتی کونسل بھیجیں اگر انہیں اعتراض نہ ہوا تو مجھے بھی کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔

Related posts

مسیحی برادری آج ملک بھر میں کرسمس جوش و جذبے سے منا رہی ہے

Mobeera Fatima

کراچی کی اہم شاہراہ کو ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ کیلئے بند کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

کیا آپ کوئی محمود غزنوی ہیں جو بار بار حملے کر رہے ہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی

Mobeera Fatima

Leave a Comment