Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

غزہ پر بمباری سے مزید 115 فلسطینی شہید ، القسام بریگیڈ کے حملے میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک

اسرائیلی مظالم جاری ، یوم نکبہ پر غزہ میں بمباری کے نتیجے میں مزید 115 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے قیام کے دوران فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کیے جانے کے سانحے “یوم نکبہ” کی 77 ویں برسی پر اسرائیل نے غزہ سمیت مختلف فلسطینی علاقوں پر بم برسائے۔

اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ دوسری جانب رفح شہر میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے القسام بریگیڈ نے اسرائیلی فوج پر حملے کئے جس میں کئی فوجی مارے گئے۔

حماس نے یوم نکبہ پر اسرائیلی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں گھروں پر بمباری سے نیتن یاہو کو فتح نہیں ملے گی، بلکہ اسرائیل کی دہشتگردی دنیا کے سامنے مزید بے نقاب ہو رہی ہے.

Related posts

وفاقی حکومت کا تنخواہیں اور پنشن 27 مارچ کو دینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

بنوں میں آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی ضرار گروپ کے 3 دہشتگرد ہلاک

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا میں اس وقت دو حکومتیں چل رہی ہیں، فیصل کریم کنڈی

Mobeera Fatima

Leave a Comment