Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

راولپنڈی میں منسوخ کئے گئے پیپرز کا نیا شیڈول جاری

راولپنڈی میں منسوخ کئے گئے پیپرز کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے راولپنڈی ایجوکیشن بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز اور میٹرک کے پریکٹیکل ملتوی کیے تھے۔

نئے شیڈول کے مطابق ایف اے کا 7مئی کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 16 جون کو ہوگا، 7 مئی کو اسلامک اسٹڈیز اور اکاؤنٹنٹ پیپرز ملتوی ہوئے تھے۔

نئے شیڈول کے تحت 9 مئی کو ملتوی ہونے والے ترجمتہ القرآن کا پرچہ 31 مئی کو لیا جائے گا۔میٹرک کے سات مئی کو منسوخ کئے گئے پریکٹیکل 27 مئی کو ہوں گے۔

7 مئی کو کیمسٹری اور فوڈ نیوٹریشن ٹیلرنگ پریکٹیکل ملتوی ہوئے تھے۔ نئے شیڈول کے مطابق 9 مئی کو ملتوی ہونے والا میٹرک کا پریکٹیکل اب 29 مئی کو ہوگا۔

Related posts

ڈالر، ریال سستا، یورو، پاؤنڈ، درہم مہنگے ہو گئے

Mobeera Fatima

این اے 79 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی، ن لیگی امیدوار کامیاب قرار

Mobeera Fatima

پی سی بی کا تعلیمی اداروں میں ٹورنامنٹس کرانے کا فیصلہ، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

Mobeera Fatima

Leave a Comment