Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کل رات تک بھارت کی کارروائی جاری تھی، ہم نے قرض پورا کر دیا، خواجہ آصف

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کل رات تک بھارت کی کارروائی جاری تھی، ہم نے قرض پورا کر دیا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان نے بھارت پرکاری ضربیں لگائی ہیں، بھارت کو جواب ملنے کے بعد ان کے لئے صلح کی طرف آنا مشکل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کا خطے میں تھانیدار ہونے کا جعلی بیانیہ مسمارکردیا ہے، خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت ہر 2 ماہ بعد جعلی مقابلے کرواکر الزام پاکستان پر لگاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں بد امنی پھیلانے پر لگا ہوا ہے، دنیا امن کی بات کررہی ہے اور بھارت بد امنی کے درپے ہے، انہوں نے کہا کہ بھارتی گجرات سے ان کے پنجاب تک ائیر فیلڈ غیر فعال ہو گئے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ کل رات تک بھارت کی کارروائی جاری تھی،ہم نے قرض پورا کر دیا، جیسے جیسے وقت گزرے گا تو صورتحال واضح ہوجائے گی۔

Related posts

پارلیمنٹ آج ارشد ندیم کو مبارکباد دے گی

Mobeera Fatima

2026 میں کون سے بڑے عالمی واقعات رونما ہونے والے ہیں؟

Mobeera Fatima

انتخابی مہم کا آج آخری روز ، ٹرمپ اور ہیرس کامیابی کیلئے سر توڑ کوششوں میں مصروف

Mobeera Fatima

Leave a Comment