Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان کا بھارتی جارحیت کا جواب سنہری حروف سے لکھا جائے گا، مریم نواز

وزیر اعلی مریم نواز نے پاک فوج کی بھارتی جارحیت کے خلاف عبرت ناک جوابی کارروائی پر فخر کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بھارت کی بزدلانہ جارحیت کا دن کی روشنی میں دیا گیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔پاک سرزمین کے سپاہیو! تم پر سلام ہو، تمہارے جذبے کو سلام ہو، اور تمہاری غیرت کو سلام ہو-

انہوں نے کہا کہ سلام ہے ان محافظوں کو، جنہوں نے صرف گولی سے نہیں بلکہ غیرت، حکمت اور شجاعت سے جواب دیا-

آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ جوابی کارروائی نہیں، تاریخی اعلان ہے کہ ہم کمزور نہیں، امن کے لیے خاموش تھے۔جب دشمن نے حد پار کی تو پاکستان نے صبر کو حکمت میں بدلا،اور کڑی ضرب دی-

پاکستان کاایک ایک سپاہی مادرِ وطن کے تحفظ کی قسم کھا کر زندہ ہے۔امن کے خواہاں ضرور ہیں مگر جارحیت کا جواب خاموشی نہیں، ضرب ہوتا ہے۔پاکستان کی سرحدیں صرف خاردار تاروں سے ہی نہیں، شہیدوں کے لہو سے محفوظ ہیں۔

Related posts

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی بحریہ ٹائون کی جائیداد نیلامی کا کیس سننے سے معذرت

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت گر گئی

Mobeera Fatima

اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا

Mobeera Fatima

Leave a Comment