Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کے شیڈول کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی

ائیرپورٹس کی بندش کے پیش نظر وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کے شیڈول کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی۔

وزارت مذہبی امور نے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی ہدایت پر عازمین حج کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی ہے جو گھنٹے کام کرے گی۔

ترجمان وزارت مذہبی نے کہا کہ یہ ہیلپ لائن حج پروازوں کے شیڈول اور دیگر اہم معلومات کے حوالے سے تازہ ترین اطلاعات فراہم کرے گی۔

اس ہیلپ ڈیسک کی نگرانی ڈائریکٹر آئی ٹی جمیل الرحمان کر رہے ہیں جبکہ اس کا عملہ دو شفٹوں میں کام کرے گا،عازمین حج کسی بھی وقت ہیلپ لائن پر کال کرکے اپنی پرواز، شیڈول اور روانگی سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ عازمین حج کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ متعلقہ حاجی کیمپ سے بھی مسلسل رابطے میں رہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ تبدیلی یا اطلاع سے بروقت آگاہ رہ سکیں۔

Related posts

حماس کے پاس موقع ہے، غزہ چھوڑ دیں، امریکی صدر

Mobeera Fatima

محترمہ بینظیر بھٹو صرف ایک سیاستدان نہیں، ایک نظریہ تھی، مراد علی شاہ

Mobeera Fatima

بینظیر بھٹو کی قربانیاں، وژن اور عوام سے وابستگی پیپلز پارٹی کی اجتماعی میراث ہے، آصف زرداری

Mobeera Fatima

Leave a Comment