Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی موسلادھار بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ کشمیر، خیبرپختونخوا، بالائی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کہیں کہیں موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

آج اسلام آباد اور گرد و نواح میں کالی گھٹائوں نے دن کو رات میں تبدیل کر دیا اور موسلادھار بارش ہوئی اس سے قبل لاہور کے مختلف علاقو میں بھی بارش ہوئی، اسلام آباد بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور مزید بارش اور اور ژالہ باری ہونے کا بھی امکان ہے۔

خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور نارووال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

چترال، شانگلہ، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، باجوڑ، صوابی، مردان، چارسدہ، خیبر، کرک، لکی مروت، بنوں، کوہاٹ، وزیرستان، کرم میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

برطانیہ اور آئرلینڈ کا تہران سے سفارتی عملہ واپس بلانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد 6یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز تعینات

Mobeera Fatima

Leave a Comment