Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کورکمانڈر بہاولپور کا اسپتال کا دورہ، زخمیوں کی عیادت، اہل خانہ سے اظہار یکجہتی

کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل محمد عقیل نے بہاول وکٹوریہ اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بھارتی حملے میں زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت اوران کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

کورکمانڈر بہاولپورلیفٹیننٹ جنرل محمد عقیل متاثرین کو پاک فوج کی جانب سے مکمل تعاون اورہرممکن امداد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ملک کے دفاع کے لیے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد عقیل نے اسپتال انتظامیہ سے علاج معالجے کے حوالے سے تفصیلات بھی حاصل کیں اور ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پاک فوج عوام کے ساتھ کھڑی ہے اوردشمن کی ہرجارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Related posts

پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، فیلڈ مارشل

Mobeera Fatima

دبئی پراپرٹی لیکس، اہم پاکستانی شخصیات11 ارب ڈالر جائیداد کی مالک نکلیں

admin

یمن کےساحل کےقریب کشتی ڈوب گئی،27 تارکین وطن ہلاک

Mobeera Fatima

Leave a Comment