Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک شہری جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس چوکی 15 گنڈی چوک پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق حملے میں دہشت گردوں نے چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں چوکی کا مین گیٹ مکمل طورپرتباہ ہوگیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک مقامی شہری گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک پولیس اہلکاراورچوکی کا چوکیدارزخمی ہوگئے، زخمیوں کوفوری طورپرقریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ اچانک کیا گیا اورجوابی کارروائی سے دہشتگرد فرارہو گئے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکیورٹی مزید سخت کردی ہے۔

Related posts

مہنگی ترین لیگ کروانے کی خبریں غلط ، آئی پی ایل طرز پر ٹورنامنٹ تشکیل دینگے ، سعودی عرب

Mobeera Fatima

ایف بی آر نے 2 ماہ میں 1588 ارب روپے کے محصولات جمع کر لیے

Mobeera Fatima

حیدر آباد میں ریلوے ٹریک پر کریکر دھماکا ، ٹرینوں کی آمد و رفت معطل

admin

Leave a Comment