Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

انگلینڈ میں ٹرانسجینڈر خواتین کا ویمن فٹبال میں کھیلنا ممنوع قرار

انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن (ایف اے) نے اعلان کیا ہے کہ یکم جون سے ٹرانسجینڈرخواتین ویمن فٹ بال میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔

ایف اے نے 11 اپریل کواپنے قواعد میں تبدیلی کی تھی جس میں ٹرانسجینڈرخواتین کے لئے خواتین کے فٹ بال میں کھیلنے کیلئے سخت شرائط عائد کی گئی تھیں۔

لیکن برطانیہ کی سپریم کورٹ کے 15 اپریل کے فیصلے کے بعد جس میں خواتین کی قانونی تعریف حیاتیاتی جنس پر کی گئی، ایف اے نے اپنی پالیسی کو ختم کردیا اوراب صرف وہی خواتین کھیل سکیں گی جو حیاتیاتی طورپرعورت پیدا ہوئی ہوں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایف اے کا کہنا ہے کہ یہ ایک پیچیدہ معاملہ ہے اوراگرقانون، سائنس یا پالیسی میں کوئی اہم تبدیلی آتی ہے تو وہ اس کا جائزہ لیتے ہیں۔

Related posts

یہ کامیابی صرف پاکستان کی افواج کی نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے، صدر آصف زرداری

Mobeera Fatima

اسٹیٹ بینک اور تمام مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

Mobeera Fatima

ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکیوں کیلئے اسٹوڈنٹس ویزہ پر عائد پابندی اٹھا لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment