Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ہم اپنی افواج کی تربیت، ہتھیار اور صلاحیت سے مطمئن ہیں، سابق وزیراعظم

سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم اپنی افواج کی تربیت، ہتھیار اور صلاحیت سے مطمئن ہیں۔

سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج کسی بھی مہم جوئی کا طاقت سے جواب دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی افواج کی تربیت، ہتھیار اور صلاحیت سے مطمئن ہیں۔ آرمی چیف میں بے شمار صلاحیتیں موجود ہیں، آرمی چیف دشمن کے حوالے سے نرم پالیسی نہیں رکھتے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت پر تنقید مناسب نہیں ہو گی،ا ن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اور حکومت ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں سیاسی تناؤ سے گریز کرنا چاہیے، جنگ کے بادل چھٹ جائیں گے تو اپنے سیاسی محاذ پر بھی آئیں گے۔

Related posts

سرکاری حج اسکیم ، درخواستیں دینے والے تمام شہری فریضہ حج ادا کر سکیں گے

Mobeera Fatima

اسٹوڈنٹس یونین کیس، وفاق اور متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری

Mobeera Fatima

سعودی ٹیک فرم کا امریکی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

admin

Leave a Comment