Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسپیکر ایاز صادق کی مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات، اسلاموفوبیا کیخلاف کوششوں کو سراہا

اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ سے ملاقات کی۔

جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ڈاکٹر العیسیٰ نے سردار ایاز صادق کا پرتپاک خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان کی مسلم دنیا میں اہمیت کو سراہا۔

ملاقات میں سردارایازصادق نے اسلامی اتحاد کے فروغ، اسلاموفوبیا کے خلاف مؤثر اقدامات اورمسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کوعام کرنے کیلئے مسلم ورلڈ لیگ کے کردارکی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم دنیا میں اتحاد، رواداری اورمذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے سرگرم کردار ادا کرتا رہے گا۔

محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کہا کہ پاکستان کا اسلامی دنیا میں کلیدی کردار ہے اور مسلم ورلڈ لیگ عالمی سطح پر امن، برداشت اورتعلیم کے فروغ کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہاں ہے۔

Related posts

بیٹے کی دوسری برسی پر سدھو موسے والا کی والدہ کا جذباتی پیغام

admin

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ ، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Mobeera Fatima

بجلی ٹیرف میں اضافہ، سندھ، بلوچستان رائس ملز ایسوسی ایشن کا بجلی بلوں کی ادائیگی روکنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment