Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کشیدگی باعث تشویش ، پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں ، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، دونوں ممالک یقینی بنائیں کہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہر مسئلہ بامعنی باہمی مشاورت سے پرامن طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے اور ہونا چاہیے۔

واضح رہے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں چند روز قبل ہونے والے حملے میں 26 سیاح ہلاک ہوئے جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر عائد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا اور سفارتی سطح پر بھی اقدامات اٹھائے۔

Related posts

حکومت کو فوری واٹر ایمرجنسی لگانی چاہئے، لاہور ہائیکورٹ

Mobeera Fatima

تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی آج عمران خان سے ملاقات کرے گی

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخی دن ، انڈیکس بلند ترین ایک لاکھ ، 17 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment