Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر کیتھ اسٹیک پول 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر کیتھ اسٹیک پول 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

دائیں ہاتھ کے اوپنر کیتھ اسٹیک پول وکٹوریا سے تعلق رکھتے تھے، انہوں نے 1966 سے 1974 کے دوران 43 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 43 ٹیسٹ میچز میں 37.42 کی اوسط سے2708 رنز بنائے، جن میں 7 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں شامل تھیں۔

اسٹیک پول نے 1971 میں میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے تاریخ کے  پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بھی حصہ لیا، جہاں انہوں نے لیگ اسپن بولنگ کے ذریعے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

وہ 1972 کی ایشیز سیریز میں آسٹریلوی نائب کپتان کی حیثیت سے 485 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر بھی رہے۔ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اسٹیک پول نے ریڈیو اور ٹی وی کمنٹری میں بھی نمایاں خدمات انجام دیں۔

Related posts

نالہ ڈیک بپھر گیا ، قریبی دیہات میں تباہی ، لوگوں کو انخلاء کا حکم

Mobeera Fatima

گلگت بلتستان کا 77 واں یوم آزادی آج منایا جا رہا ہے

Mobeera Fatima

بھارتی جارحیت سے کہاں کہاں شہادتیں ہوئیں، ترجمان پاک فوج نے تفصیلات بتا دیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment