Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب میں لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں اور بہتری لانا ہی میرا خواب ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں اور بہتری لانا ہی میرا خواب ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ رکن پنجاب اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

ملاقات میں سیاسی امور اور صوبے بھر میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں لوگوں کے لیے آسانیاں اور بہتری لانا ہی میرا خواب ہے۔ اور نوازشریف کی قیادت میں پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا ہی مسلم لیگ ن کا کام ہے۔ اور عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔

رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہیں۔

Related posts

سری لنکا نے پاکستان سمیت 40 ممالک کیلئے ویزا فیس ختم کر دی

Mobeera Fatima

پاکستان روانڈا کی ترقی کرتی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، اسحاق ڈار

Mobeera Fatima

کراچی، شہر میں داخل ہونیوالی انٹر سٹی بسوں کے خلاف ای چالان کا اغاز

Mobeera Fatima

Leave a Comment