Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

حجاج کی سہولت کیلئے منیٰ ، عرفات اور مزدلفہ میں آرام گاہیں بنانے کا فیصلہ

سعودی حکومت نے حج کے دوران حجاج کرام کی سہولت کے لیے منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں مختلف فاصلوں پر آرام گاہیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل کو حج کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ وادی منیٰ میں پیدل چلنے والوں کے لیے 50 ہزار مربع میٹر کا علاقہ سایہ دار بنایا جا رہا ہے، تاکہ گرمی سے بچاؤ ہو سکے۔

اس کے علاوہ جبل الرحمہ میں بھی 60 ہزار مربع میٹر پر شیڈز اور پانی کے پھوار والے پنکھے نصب کیے جا رہے ہیں تاکہ حجاج کو ٹھنڈک اور سکون فراہم کیا جا سکے۔

یہ اقدامات ان مشکلات کے بعد کیے جا رہے ہیں جن کا سامنا گزشتہ حج سیزن میں کئی حجاج کو شدید گرمی اور زیادہ بھیڑ کے باعث کرنا پڑا تھا۔

Related posts

صدر آصف زرداری کا بارشوں اور سیلاب کے باعث اموات پر اظہار افسوس

Mobeera Fatima

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ، اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

Mobeera Fatima

زیر تعمیر نئے اسپورٹس اسٹیڈیم کو ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان، سونے کا تاج بھی پہنایا جائے گا

Mobeera Fatima

Leave a Comment