Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پرفارمنس دینا ہی کھلاڑی کا کام ہوتا ہے، صاحبزادہ فرحان

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ اپنی نظر اتارتا ہوں کیونکہ نظر لگ جاتی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلنا اور پرفارمنس دینا ہی کھلاڑی کا کام ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ پرفارمنس کے ذریعے ہی پاکستان سپر لیگ میں منتخب کیا گیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سیزن ٹی ٹوئنٹی میں دو سنچریاں کرنے کا ہدف تھا لیکن تین کر لیں، فرحان نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے میں نے پاور ہٹنگ پر بہت محنت کی تھی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر قومی ٹیم میں ٹاپ آرڈر میں موقع ملا تو پرفارمنس دوں گا، انہوں نے مزید کہاکہ اسلام آباد یونائیٹڈ ہمیشہ جارحانہ انداز میں کرکٹ کھیلتی ہے۔

Related posts

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز ، بابراعظم اور محمد رضوان امریکہ روانہ

Mobeera Fatima

افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ جاری، بڑی تعداد افغانستان پہنچ گئی

Mobeera Fatima

داعش خراسان نے افغان طالبان رہنمائوں کے قتل کی منصوبہ بندی کر لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment