Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مہنگائی کا جن بوتل سے نکل جائے تو بند نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مہنگائی کا جن بوتل سے نکل جائے تو بند نہیں کیا جا سکتا۔ 100 ارب روپے کی فری دوائیاں اسپتالوں میں دے رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماحولیاتی تحفظ فورس کی بنیاد رکھ دی۔ تحفظ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ماحولیات کا تحفظ بہت ضروری ہے۔ اور پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج کا سامنا ہے۔ ماحولیاتی تحفظ فورس وقت کی اہم ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ اسموگ کی وجہ سے بہت سی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ اور اسموگ کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کرنے پڑتے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی کے باعث فضا بری طرح متاثر ہوئی۔ جبکہ میراخواب تھا کہ ماحول کے تحفظ کے لیے کچھ کروں۔

Related posts

اڈیالہ جیل کے لاپتہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم گھر پہنچ گئے

Mobeera Fatima

پاک سوزوکی نے بنگلہ دیش، افغانستان کو گاڑیاں برآمد کرنا شروع کر دیں

Mobeera Fatima

یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment